بیلہ:کراچی الیکٹرک کے خلاف زمینداروں اور گھریلو صارفین دوسرے روز بھی سراپا احتجاج

ہفتہ 21 مئی 2022 00:44

بیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) کراچی الیکٹرک کے خلاف زمینداروں اور گھریلو صارفین دوسرے روز بھی سراپا احتجاج کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک آر سی ڈی شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں شدید گرمی میں مسافروں کا حال برا ہوگیا تفصیل کے مطابق کراچی الیکٹرک کی ناقص کارکردگی اور بجلی کی غیر موثر سپلائی و بندش کے خلاف بیلا کے زمیندار گھریلو صارفین نے عاصم کاظم رونجھو آغا محمد محمد گدور سعد کاظم سردار سرور چنا وڈیرہ سرور رونجھو و دیگر سیاسی سماجی رہنما سراپا احتجاج ہوگئے جمعہ کے روز شہر اور مضافات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرین نے کے ای گریڈ اسٹیشن کے سامنے دھرنا دیا بعد ازاں مظاہرین نے بڑی تعداد میں مین کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے دھرنا دیا اور سڑک بلاک کردی اور ٹریفک کی روانی مکمل طور بند کردی گئی تقریبا 2 گھنٹے تک آر سی ڈی شاہراہ بلاک رہی جس کے نتیجے میں سینکڑوں مسافر پھنس کر شدید مشکلات میں مبتلا ہوگئے اسسٹنٹ کمشنر بیلا احمد ہارون ڈی ایس اوتھل بیلا عابد جدون ایس ایچ او حاصل قمبرانی اور تحصیلدار عبدالغفور موندرہ مظاہرین سے کامیاب مزاکرات کے بعد 2 گھنٹے سے بند آر سی ڈی کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا واضع ہو رکن قومی اسمبلی بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے صابزادے سردار ذادہ گورگین مینگل بھی آر سی ڈی شاہراہ دھرنے میں شریک تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں