کراچی ،نویں جماعت کے 259 طلباء کا امتحانی مرکز راتوں رات تبدیل ہو گیا،بورڈ انتظامیہ نقل مافیا کی سہولت کار بن گئی

ہفتہ 21 مئی 2022 00:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) کراچی میں نویں جماعت کے 259 طلباء کا امتحانی مرکز راتوں رات تبدیل ہو گیا،بورڈ انتظامیہ نقل مافیا کی سہولت کار بن گئی۔نقل مافیا کی درخواست پر امتحانی مرکز تبدیل کیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ سینٹر سپرٹینڈنٹ کو اطلاع کیے بغیر 259 طلباء کا امتحانی مرکز تبدیل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون سیکٹر4کے نجی اسکول میں259سائنس گروپ کے طلبہ کا سینٹر بنایا گیا تھا مگرراتوں رات امتحانی مرکز تبدیل کر دیا گیا،9 نجی اسکول کے 259 طلباء بطور امیدوار تھے، نجی اسکول سینٹر سپرٹینڈنٹ محمد سلیم کے مطابق نویں جماعت سائنس گروپ کے 259 طلباء کی شناخت سلپ میرے پاس موجود ہے تو ان تمام طلباء کی حاضری کسی اور امتحانی مرکز میں کیسے لگ سکتی ہے،9 نجی اسکول کے مالکان نے تاحال مجھ سے رابطہ نہیں کیا کہ ان کے تمام طلباء کہاں گئی اسکا علم نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے مجھے تاحال سینٹر تبدیلی کا خط نہیں دیا گیا ہے۔ #

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں