اخلاقی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھنا سیاسی رہنماں کی ذمہ داری ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ہفتہ 21 مئی 2022 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملتان میں ہونے والے جلسہ میں پاکستان مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز کے لئے دیئے گئے ریمارکس کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کو گفتگو کرتے ہوئے مشرقی روایات کو سامنے رکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ماں، بہن، بیٹی کسی کی ہو لائقِ عزت و تکریم ہیسیاسی تقاریر میں تہذیب اور اخلاقی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھنا سیاسی رہنماں کی ذمہ داری ہیاورسیاسی قائدین کی تقلید انکے لاکھوں فالوورز کرتے ہیں پاکستانی سیاست میں قوم کی ماں، بہنوں اور بیٹیوں کی خدمات قابل قدر ہیں مائیں بہنیں بیٹیاں ہمارے معاشرے میں سانجھی ہوتی ہیں ۔

سیاسی اختلاف کا یہ مطلب نہیں کہ بہن بیٹی کا تقدس ملحوظِ خاطر نہ رکھا جائیموجودہ صورتحال میں اس تقریر سے کروڑوں لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ سیاسی رہنماں سے اپیل ہے کہ مستقبل میں ایسی تقاریر و بیانات سے گریز کیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں