ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی ریلوے کاشف رشید یوسفانی کے مسافروں کی آسانی اور قلیوں کی فلاح کے لیئے اہم اقدامات

ہفتہ 21 مئی 2022 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی ریلوے کاشف رشید یوسفانی نے قلیوں کے لیئے فلاحی اقدامات کرتے ہوئے کراچی کینٹ اسٹیشن پر سیلانی ویلفیئر کی توسط سے 2 وقت کے مفت کھانے کا انتظام کروایا ہے جس سی وہاں اپنے گھر سے دور رہنے اور دن رات محنت کرنے والے قلی مستفید ہوسکیں گے۔گرم کی بڑھتی ہوئی شدت کو دیکھتے ہوئے میگا ریزرویشن آفس کراچی میں مسافروں کے لیئے دونوں ریزرویشن ہال میں ائر کنڈیشنگ سسٹم کو فعال کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مسافروں کی سفری معلومات اور آسانی کے لیئے کراچی کینٹ اسٹیشن پر آنے والے تمام مسافروں کی نشاندھی کے لیئے ایک بڑے سائن بورڈ پر پورے کراچی اسٹیشن کا نقشا آویزاں کردیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو اپنی گاڑی اور مطلوبہ آفس پہنچنے میں کوئی دشواری نہ ہو سکے۔ مسافر حضرات کی سہولت کے لیئے پلیٹ فارم پر(مسافروں کی سہولت کے لیی)( Pasanger Facilitation counter ) ہر بڑے اسٹیشن پر ایک ایک کاؤنٹر بھی کھولا گیا ہے جس میں مسافروں کو ہر قسم کی معلومات اور گاڑی میں سیٹِس بھی دی جاتی ہیں۔اس موقع پر ڈی ایس کراچی کاشف یوسف یوسفانی نے کہا کہ مسافروں کو ہر ممکن سہولت دینا محکمہ ریلوے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کو پورا کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں