انسداد پو لیو مہم کا آغاز، 28مئی تک جاری رہے گی۔ڈپٹی کمشنر سائوتھ

ہفتہ 21 مئی 2022 23:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر سائوتھ کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں سال 2022کی تیسری انسداد پو لیو مہم کا باقاعدہ آغازکردیاگیا ہے جو28مئی تک جاری رہے گی-ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انسداد پو لیو مہم کی افتتاحی تقریب آرٹ کونسل کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں مہمان خصوصی کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا آغاز کیا اور پولیو ورکرز میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔

اس موقع پرفیاض عباسی کوآرڈینیٹر(ای او سی)، ڈاکٹر جی وینگر (پولیو بی ایم ایف جی)، اسٹیون(گلوبل ڈاریکٹر پولیو یونیسیف)ہمیش یونگ (این ٹی ایل یونیسیف)محمد قاضی ڈی ایچ او سائوتھ سمیت پولیو ورکرز اور ضلعی انتظامیہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سائوتھ نے کہا کہ مہم میںتعاون نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جنوبی میں اس مرتبہ تین لاکھ 41 ہزار بچوں کو پولیو ڈراپس پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کی تشہیر کیلئے اسکولوں ، شاپنگ مالز اور پارکس پر بھی تشہیری بینرز آویزاں کیے جارہے ہیں۔اورڈسٹرکٹ انتظامیہ اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے باقاعدہ میٹنگز کا انعقا د کرکے اس با ت کو یقینی بنائیں کہ مہم کے دوران آنے والی مشکلات کو بروقت مناسب انداز میں حل کیا جاسکے۔انہوںنے کہا کہ خصوصا پرا ئیویٹ اسکول کی انتظامیہ کو باقاعدہ پابند کیا گیا ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران مکمل تعاون کریںاورتعاون نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف قا نو نی کارروائی کی جائے گی ۔

ڈپٹی کمشنر سائوتھ نے کہا کہ ریفیوزل کیسیز کی کونسلنگ کیلئے بھی مناسب اقدامات کیے جائیں گے اورمیڈیا والدین کو قائل کرنے میں سندھ حکومت کی مدد کرے تاکہ پولیو سے بچا ئوممکن ہو سکے۔انہوںنے کہا کہ ضلع جنوبی میں موجود تمام کچی آبادیوں میں پولیو مہم کے سلسلے میں ٹیمیں اپنے فرائض سر انجام دیںگئیں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں اور تمام ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعائون کریںگئیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں