انسداد پولیو مہم پیر 23 مئی سے شروع ہوگی،کمشنر کراچی

انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں کمشنر ٹاسک فورس ڈپٹی کمشنرز ای او سی اور عالمی پارٹنرز مل کر کام کر رہے ہیں،محمد اقبال میمن

اتوار 22 مئی 2022 00:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کراچی میں 23 مئی پیر کو شروع کی جائے گی جس میں پانچ سال تک کے 24 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیع کے قطرے پلائے جائیں گے، چھ ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کو وٹامن کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ کمشنر کرچی پولیو ٹاسک فورس نے 23 مئی سے شروع یونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں مہم ایک ہفتہ تک جاری رہے گی 29 مئی کو مہم ختم ہوگی کراچی پولیو ٹاسک فورس اور تمام ڈپٹی کمشنر ز وہ ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے ساتھ رابطہ و تعا ون سے انتظامات کر رہے ہیں ،ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی کہ مہم میں بچوں کو پولیو پلانے کا ہدف مکمل ہو تاکہ پاکستان کو پولیس فری ملک بنانے کی کوششیں بارآور ہوں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد ہے اس کا مقصد بچوں کو پولیو کو محفوظ بنانا ہے وہ کراچی آرٹس کونسل میں ڈپٹی کمشنر جنوبی کے زیر اہتمام انسداد پولیو کے لئے فرنٹ لائن ورکز ز کی خدمات کے اعتراف میں انھیں تعریفی اسندا تقسیم کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہما ن خصوصی خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ انسداد ہولیو مہم میں ہمارے پولیو ورکرز اور ڈاکٹرز آگے بڑھ کر بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے خدمت انجام دے رہے ہیں ،وہ اس قومی کاز کے ہیرور ہیں انھوں نے ضلعی انتظامیہ جنوبی کی تعریف کی اور کہا کہ تقریب کا انعقاد ان کی خدمات کا اعتراف ہے ،یقنیااس تقریب کے انعقاد سے ان کی حوصلہ افزائی ہونگی۔

کمشنر نے کہا کہ کراچی میں انسداد پولیو کی کوششوں کے مثبت نتائج برامد ہوے ہیں ،انھوں نے کہا رہ جانے والے اور انکار کرنے والے بچوں میں کمی ہوئی ہے ، انھوں نے کہا کہ جولائی 2020 سے اب تک کراچی میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ،جبکہ اینوائرمنٹل سروے میں جون 2021 سے اب تک پولیو وائرس نہیں پایا گیا، اس کامیابی پر انھوں نے دمام ڈپٹی کمنرز، محکمہ صحت، عالمی پارٹنرز اور پولیو ورکرز اور ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا انھوں نے امید ظاہر کی یہ یہ کوششیں پولیو کے مکمل خاتمہ تک اسی طرح جاری رہیں گی۔

انھوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اس میں ان ہی کا فائدہ ہے اس سے انسداد پولیو کے قومی مقصد کو پورا کر نے میں مددملے گی۔ انھوں نے عالمی ادارہ صحت، یونیسف، بل گیٹس اینڈ ملنڈا فاونڈیشن، روٹری کے کردار کو سراہا انھوں نے پولیو کے خاتمہ کی جدو جہد میں رائے عامہ کے ماہرین، علما کرام، سماجی خدمات انجاے دینے والے اداروں اور کمیونٹی کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں کمشنر نے پولیو ورکرز اور ڈاکٹرز میں اسناد تقسیم کیں۔ ایمرجنسی اپریشن سینٹر کے کوآرڈینٹر فیاض عباسی نے کہا ہ وہ انسداد پولیو کے سلسلہ میں عوامی کی شکایت کے ازالے کے لئے ہیلپ لائن نمبر 1166 قائم کر دی گئی ہے شہر ی اپنی شکایات کے ازالے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جنوبی عبد الستار عیسانی نے فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کی تعریف کی انھوں نے کہا کہ وہ انسداد پولیو کے کاز کو مکمل کرنے میں انتظامیہ کے ساتھ اسی طرح تعاون کریں گے اس موقع پربل اینڈ ملنڈا گیٹس فاو نڈیشن کے ڈارئریکٹر ڈاکٹر جے وینگر، یونیسیف کے گلوبل ڈائریکٹر براے پولیو ، بل گیٹس اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کے نمائیندے ڈاکٹر احمدعلی شیخ اورr ڈاکٹر آصف زردای اور دیگر نے بھی خطاب کیا انھوں نے کہا کہ انسداد پولیو کے لئے حکومت صحیح سمت میں کام کر رہی ہے۔

انسداد پولیو کے لئے پولیو ورکرز اور ڈاکٹرز کی خدمات قابل قدر ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں