ح*کراچی،شادی میں فائرنگ ، پولیس اہلکار جاں بحق ،دولہا گرفتار کرلیاگیا

اتوار 22 مئی 2022 20:00

و* کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2022ء) شادی میں فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ۔دولہا گرفتار کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب ماتم کدہ بن گئی، دولہا کا بھائی ہوائی فائرنگ میں جان سے گیا، ہال منیجر اور دولہا کے بھائی کو حراست میں لے لیا گیا۔اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد پاکستان بازار پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار ہارون کے بھائی کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ہارون جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔پولیس کے مطابق متوفی و دیگر کی فائرنگ سے اہلکار زخمی ہوا جو بعد ازاں دم توڑ گیا واقعے کے بعد دولہا اور ہال منیجر کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس اہلکار کس کی گولی سے جان سے گیا تفتیش جاری ہے، مقتول کے اہل خانہ کے مطابق ہارون اپنی گولی سے زخمی ہوا، مقتول ہارون اپنے بھائی کی شادی میں فائرنگ کررہا تھا۔پولیس کے مطابق اہلکار کے زیر استعمال اسلحہ تحویل میں لے کر فارنزک کیا جائے گا، مزید تفیش سے اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں