,کراچی،خضداری گروپ کے دو مو ٹر سائیکلیں چھیننے والے ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، مسروقہ مو ٹر سائیکل اور دو پستول بر آمد

اتوار 22 مئی 2022 20:00

g کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2022ء) اے وی ایل سی لیاری ڈویڑن کا پولیس مقابلہ۔خضداری گروپ کے دو مو ٹر سائیکلیں چھیننے والے ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، ایک مسروقہ مو ٹر سائیکل اور دو پستول بر آمد۔تفصیلات کے مطابق وہیکل لفٹنگ کی وارداتوں کو روکنے کے لئے کی گئی اے وی ایل سی کی نا کہ بندی کے دوران قائم خانی کالو نی، اتحاد ٹاؤن میں مو ٹر سائیکل لفٹر ملزمان سے پو لیس مقابلہ کے نتیجے میں کرا چی پولیس کو انتہائی مطلوب خضداری گروپ کے دو مو ٹر سائیکل لفٹر ملزمان کو اے وی ایل سی لیاری ڈویژن نے زخمی حالت میں گرفتار کرکے ایک مو ٹر سائیکل اور دو پستولیں بر آمدکرلیں۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی،سی آئی اے کراچی محمدطارق نواز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت لیاقت علی ولد محمد بخش اورجمیل احمد ولد محمدصدیق کے ناموں سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ خضداری گروپ کے ملزمان ہی صحافی اطہر متین (شہید) کے قتل میں ملوث تھے جن کو گرفتار کر لے گیا تھا۔خضداری گروپ کراچی کے مختلف علا قوں سے مو ٹر سائیکلیں چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث، عا دی جرائم پیشہ اور اے وی ایل سی کو انتہائی مطلوب ہے۔ملزمان سال 2008 سے جرائم میں ملوث ہیں اور پہلے بھی اے وی ایل سی کے ہا تھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں جن کا سابقہ ریکارڈ مو جو د ہے۔عدم گرفتار مفرور ملزمان اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پے ما رے جا رہے ہیں۔مزید تفتیش جا ری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں