سعید غنی کرکٹ کھیلنے کے دوران انتقال کرجانیوالے کھلاڑی کے گھر پہنچ گئے

اتوار 22 مئی 2022 23:20

سعید غنی کرکٹ کھیلنے کے دوران انتقال کرجانیوالے کھلاڑی کے گھر پہنچ گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) کراچی میں کرکٹ کھیل کے دوران انتقال کر جانے والے کھلاڑی عمر خان کے گھر پر صوبائی وزیر سعید غنی اہل خانہ سے تعزیت کرنے کے لیے پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی کراچی کے علاقے کورنگی میں گزشتہ ہفتے میچ کے دوران انتقال کرجانیوالے نوجوان کرکٹر عمر خان کی رہائش گاہ پہنچے۔سعید غنی نے عمر خان کے اچانک انتقال کر جانے پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور عمر خان کے بھائی وجاہت خان و دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی۔صوبائی وزیر کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کورنگی کے صدر جاوید شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔عمر خان مقامی بینک کی جانب سے کرکٹ کھیلتے تھے اور چند روز قبل ان کا میچ کھیلتے ہوئے انتقال ہوگیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں