عوام کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، اقبال بھٹی

پیر 23 مئی 2022 17:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) عوام کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے لئے اقدامات کئے جائیںیہ بات اقبال ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین اقبال بھٹی نے شہر قائد میں ہیٹ ویو کے پیش نظر لگائے گئے کیمپ کے دورے کے موقع پر کہی انہوںنے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں دنیا کا درجہ حرارت تیزی سے بڑرہا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں نہ صرف گرمی بڑ ھ رہی ہے بلکہ اموات بھی ہو رہی ہیں اقبال بھٹی نے کہاکہ ماضی میں سڑکوں کے کنارے سبیلیں ہوتی تھیں مگر اب یہ صرف محرم میں لگائی جاتی ہیں گرمی میں اضافے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے انہوںنے حکومت اور مخیر افراد سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام بس اسٹاپوں پر پانی کی سبیلیں لگانے کا بندوبست کریں تا کہ عوام کو پینے کے لئے ٹھنڈا پانی میسر ہو سکے اقبال بھٹی نے کہاکہ ملک میں شجر کاری کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں سے بچا جا سکتا ہے چونکہ جن علاقوں میں درخت ہوتے ہیں وہاں کا درجہ حرارت کم ہوتا ہے اور ماحول بھی خوشگوار ہوتا ہے انہوںنے کہاکہ شہریوں کو پانی کی شدید کمی کے باعث شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے چونکہ ڈیموں اور بیراجوں میں پانی کی کمی کے سبب شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اقبال بھٹی نے کہاکہ صوبائی اور شہری حکومت کی جانب سے شہریوں سے ہیٹ ویو سے بچائو کے لئے فائر بریگیڈ کے ذریعے پانی کا پانی کا چھڑکائو کرایا جائے تاکہ مسافروں کو دوران سفر گرمی سے بچایا جا سکے انہوںنے کہاکہ سماجی ادارے اور تاجر برادری اپنی مدد آپ کے تحت شاپنگ سینٹر ز،بازاروں اور مارکیٹوں کے علاوہ بس اسٹاپس پر شہریوں کے ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے لئے پانی کے کولر اور سبیل کا انتظام کر رہے ہیںجو کہ خوش آئند اقدام ہے اقبال بھٹی نے کہاکہ ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کو طبی امداد دینے کے لئے قائم کئے گئے طبی سینٹرز کی تعداد کو بڑھایا جائے تا کہ لو لگنے یا ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد دے کران کی جان بچائی جا سکے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں