شہری ذمہ داری سے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں، حنید لاکھانی

پیر 23 مئی 2022 17:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) معروف سماجی رہنما و ماہر تعلیم حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ پورے ملک میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوچکا ہے ہر شہری انسداد پولیو مہم میں پولیوٹیم کے ساتھ تعاون کرے اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں، پوری دنیا میں صرف افغانستان اور پاکستان میں پولیو باقی ہے اس کے علاوہ پوری دنیا میں پولیو ختم ہوچکا ہے پولیو سے بچائو کا واحد حل پولیو کے قطرے ہیں جو پیدائش سے لیکر پانچ سال کے ہر بچے کو پلانے نہایت ضروری ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے حنیدلاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ پولیو رضاکار گھر گھر جا کر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلاتے ہیں ان کے ساتھ تعاون ضروری ہے پولیو کے خاتمے کے لیئے موثر اور مربوط حکمت عملی تشکیل دینا ہوگی حکومت ملک کو پولیو سے پاک بنانے کے لیئے بھرپور جدوجہد کرے والدین بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، پولیو رضارگرمی ، دھوپ اور بارش میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض کو نبھاتے ہیں اس لیئے عوام کی بھی یہ معاشرتی ذمہ داری ہے کہ وہ پولیو ٹیمز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پاکستان نے پولیو سے نجات کے لیئے بے پناہ قربانیاںدی ہیں، ماضی میں بے شمار پولیوورکرز کو نشانہ بنایا گیا اور وہ ملک دشمن عناصر جو نہیں چاہتے کہ پاکستان پولیو فری ہو سکے انہوں نے انسداد پولیو مہم کو ناکام بنانے کے لیئے بھرپور سازشیں کیں اور ہر طرح سے انسداد پولیو مہم کو روکنے کے لیئے کوششیں کیں، انہوں نے کہا کہ پولیو ایک ایسی بیماری ہے جس کا متاثرہ بچہ ساری زندگی اپنی ٹانگوں پر کھڑا نہیں ہوسکتا ہے اور زندگی بھر معذور رہتا ہے اس لیئے پوری قوم سے اپیل ہے کہ وہ انسدداپولیومہم کا حصہ بنیں اور اپنے بچوں کو پوری ذمہ داری کے ساتھ پولیو کے قطرے پلائیں کیونکہ یہ بچوں کے مستقبل کا معاملہ ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں