زیب بنگش کے دھوم مچادینے والے نغمی'کاش'کی زبردست کامیابی کے بعد 'وہم'نے بھی ناظرین کے دلوں میں ہلچل مچادی

پیر 23 مئی 2022 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) پاکستان کی مقبول ترین گلوکارہ زیب بنگش کے نئے دلفریب نغمے 'وہم'نے بھی سننے والوں کو مسحور کردیا۔ اس کے کمپوزراحمد جہانزیب ہیں جبکہ مومل شنید نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔ 'وہم' اسی نام کی ڈرامہ سیریل کا سائونڈ ٹریک ہے۔زیب نے اپنے منفرد اسٹائل کے ساتھ ٹریجڈی سے بھرپور محبت کی اس کہانی کی بڑی خوبصورتی سے عکاسی کی ہے۔

اس نغمے کی شاعری، میلوڈی اور زیب کی آواز نے مل کردلوں کو چھولینے والی اداسی کی کیفیت پیدا کردی ہے۔

(جاری ہے)

زیب بنگش بلا شبہ محبت کے گیتوں کی ملکہ ہیں جو نغمے کی کیفیت کو مکمل طور سے اجاگر کردیتی ہیں۔ یہ زیب کی دوسرا کامیاب نغمہ ہے جوسرمد کھوسٹ کی فیچر فلم 'کملی'میں ان کے ہٹ نغمے 'کاش'کے بعد پیش کیا گیا ہے ۔ یہ فلم عنقریب ریلیز کی جائے گی۔

نغمے کی پروڈیوسر مومل شنید کا OSTکے بارے میں کہنا ہے،" خوبصورتی سے کمپوز کئے ہوئیOSTکی ویڈیوہماری نئی ڈرامہ سیریل وہم کا حصہ ہے جوزیب بنگش کی پرکشش آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔"۔ نغمے کے بارے میں زیب نے کہا ،"مجھے 'وہم'کیلئے اسOST کیلئے کام کرنا مجھے بہت اچھا لگا، اس کی کمپوزیشن، شاعری اور میلوڈی ، سب اتنے خوبصورت ہیں کہ مجھے ریکارڈ کرتے ہوئے ہر لمحہ بہت لطف آیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں