پولیس نے کلری اور بغدادی کی حدود تین مبینہ ملزمان کوپولیس مقابلے کے بعد ذخمی حالت میں گرفتارکرلیا

پیر 23 مئی 2022 23:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے کلری اور بغدادی کی حدود سے تین مبینہ ملزمان کوپولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مور سائیکلیں برآمد کرلیں۔پیر کو ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں ہمایوں،اسماعیل اور اختر حسین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بمعہ رائونڈز اور موٹر سائیکلز برآمد کرلیں۔پولیس نے زخمی ملزمان کوگرفتاری کے بعد علاج و معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کردیااور ان سے برآمد شدہ اسلحہ فارنزک رپورٹ کیلئے روانہ کردیاگیا۔ملزمان گھروں میں دوران ڈکیٹی عورتوں کو حوس پرستی کا نشانہ بنانے اور دوران ڈکیتی لوگوں کو زخمی کرنے کی متعدد سنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہیں جبکہ ملزمان پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب بھی تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں