ئی کونواز شریف کے تاریخی فیصلے نے جارحیت پسند بھار ت کو لگام دیدی ،امجد علی ایڈوکیٹ

منگل 24 مئی 2022 00:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء امجد علی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے محب وطن اور خدمت گار بیٹوں کو قوم کا سلام ۔ یوم تکبیر مئی کی یاد گار 28 مئی جب سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے پاکستان کے 6 ایٹمی دھماکوں کی گونج نے جارحیت پسند بھارت کے ناک میں مضبوط نکیل ڈال دی اور دفاع پاکستان مضبوط تر ہوگیا پاکستان کے عظیم سپوت ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قیادت میں ایٹمی پروگرام کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں رکھی گئی اور نواز شریف کے دور میں مئی 1998میں چاغی کے 6 ایٹمی دھماکوں نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ یہ ایٹم بم اصل میں خطے اور اس کے لوگوں کیلئے امن کا ایٹم بم کی حیثیت رکھتا ہے آج وطن دشمن عوام دشمن عمران نیازی کہتا ہے کہ ایٹم بم کو پاکستان پر گرادو۔

(جاری ہے)

افسوس اس وطن دشمن اور اقتدار کے رسیاء شخص سے کوئی پوچھنے والا نہیں کہ کیا کچھ بکواس کررہا ہے عمران خان بس اتنا جان لوکہ وطن سے محبت کرنے والے متوالے ابھی زندہ ہیں اگر کسی محافظ اور حفاظتی ریاستی ادارے نے تم کو باز نہیں رکھا اور نہ روکا اور ملک میں تمہاری خانہ جنگی کی تقریر کے خلاف اگر کوئی قدم نہ اٹھا تو ہم تمہارے جیسے وطن دشمن اور بے ضمیر شخص کا ہاتھ کو پکڑ کر توڑنا اور کالی زبان کھینچے کی طاقت رکھتے کیونکہ پاکستانی عزت و حفاظت اور سب سے بڑھ کر امن ہے افسوس کہ آج ملک میں سیاسی ڈبل گیم بلکہ تھرڈ گیم بھی چل رہا ہے جو کسی بھی طور پر مناسب نہیں بلکہ خطرناک اور نقصان دے ہے کیا ریاست کے ادارے لاعلم ہے یا اتنے بے خبر کہ پانی سر سے اونچا ہوتا جارہا ہے یاد رکھوں کہ یہ ملک ہماری شناخت و عزت وقار ہے ورنہ کوئی کچھ نہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں