پاکستان پبلک فورم کے زیر اہتمام نیپا چورنگی گلشن اقبال سے طاہر سید کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی

منگل 24 مئی 2022 00:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) پاکستان پبلک فورم کے زیر اہتمام نیپا چورنگی گلشن اقبال سے طاہر سید کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی ۔ریلی کے شرکاء نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے پلے کارڈ، بینر اور پینافلیکس اٹھارکھے تھے ۔اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے طاہر سید نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے عوام ہر مشکل گھڑی میں فوج کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

سرحدوں پر ملک میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے سخت گرمی اور سردی میں فرائض سر انجام دینے والے پاک فوج کے جوان ہمارے سر کا تاج ہیں قوم کا بچہ بچہ فوج کیساتھ کھڑا ہے۔ہمار ا تن من دھن پاک فوج پر قربان ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہے سیاسی بونے پاک فوج کی کردار کشی بند کریں پاکستان کا بچہ بچہ پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اگر کسی نے میلی آنکھ سے بھی ہماری مسلح افواج کو دیکھا تو اسکے عزائم ناکام بنا دیں گے۔ پاک فوج نے ہمیشہ ملکی سرحدوں کے ساتھ ساتھ قوم پر آئی آفات میں بھی ساتھ دیا ہے جبکہ ملکی سلامتی اور صد مختاری میں بھی پاک فوج نے کردار ادا کیا ہے۔آخر میں پاک فوج اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں