عوام بری طرح مسائل میں الجھے ہوئے ہیں،ہیومن رائٹس، محب کونسل

منگل 24 مئی 2022 00:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان اور محب قومی سماجی کونسل پاکستان کی سینٹرل کمیٹی نے کہا ہے کہ عوام بری طرح مسائل میں الجھے ہوئے ہیں اور ان مسائل میں مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن، بدامنی جیسے اہم مسائل کا حل نہ ہونا سمجھ سے بالاتر تر ہے ایک مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کو اسمبلی تحلیل اور نئے الیکشن کی فکر کرنے کے ساتھ عوامی مسائل جو عوام کی زندگی کے لئے عذاب بنے ہوئے ہیں ان کے بارے میں بھی فکر کرنا اور سوچنا چاہئے اور ویسے بھی اقتدار میں گزشتہ ساڑھے تین سال سے زائد عرصہ رہنے کے باوجود سابق وزیراعظم جب پہلے کچھ نہیں کر پائے تو اب دوبارہ اقتدار میں آکر کیا کرلیں گے اس لئے تحریک انصاف اب مزید اقتدار کے چکر میں پڑھنے کے بجائے مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے اور حکمرانوں کو دبوچ کر رکھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں