ْوائس چانسلر ایس ایم آئی یو ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی سیکرٹری تعلیم اکبر لغاری سے ملاقات کی

منگل 24 مئی 2022 00:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے اکبر لغاری، سیکریٹری تعلیم و خواندگی، حکومت سندھ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے خصوصی طور پرایس ایم آئی یو ماڈل اسکول سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے سیکریٹری تعلیم کو مالی بحران سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے سیکریٹری تعلیم کو بتایا کہ ایس ایم آئی یو ماڈل اسکول سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے بجٹ سے چلایا جارہا ہے جہاں پر لڑکوں اور لڑکیوں کو پرائمری سے میٹرک تک اور لڑکیوں کو انٹرمیڈیٹ تک معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ اس لیے سندھ کی صوبائی حکومت کو چاہیے کہ ایس ایم آئی یو ماڈل اسکول کے لیے علیحدہ بجٹ مختص کرے جیسا کہ سندھ مدرستہ الاسلام اسکول کو 2012 میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے قیام سے قبل مل رہا تھا۔اس موقع پر سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری نے کہا کہ ان کا محکمہ ایس ایم آئی یو ماڈل اسکول کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرے گا جس نے سندھ اور ملک کے دیگر حصوں میں جدید تعلیم کے فروغ میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں