سندھ میں بلدیاتی الیکشن روکنے سے متعلق درخواست مسترد

انتخابات کا شیڈول جاری کرنے سے قبل سیکریٹری بلدیات اور سندھ حکومت مشاورت کی گئی تھی،لاافسرالیکشن کمیشن

منگل 24 مئی 2022 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) سندھ ہائیکورٹ نے جی ڈی اے کی بلدیاتی الیکشن روکنے سے متعلق درخواست مسترد کردی ہے۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میںسندھ میں بلدیاتی اانتخابات کے شیڈول سے متعلق پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سندھ ہائیکورٹ نے جی ڈی اے کی بلدیاتی الیکشن روکنے سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی جانب درخواست واپس لینے پردرخواست نمٹا دی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف پیش کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تاریخ اعلان کرنے سے پہلے سندھ حکومت سے مشاورت نہیں کی۔لا افسرالیکشن کمیشن نے بتایا کہ انتخابات کا شیڈول جاری کرنے سے قبل سیکریٹری بلدیات اور سندھ حکومت مشاورت کی گئی تھی۔ مشاورتی اجلاسوں کی تفصیلات ریکارڈ موجود ہیں۔سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا موقف سامنے آنے کے بعد درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں