دعا زہرا کو تیس مئی کوسندھ ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم
سیکرٹری داخلہ کوتمام صوبوں کی پولیس کولڑکی کی بازیابی کیلئے اقدامات کرنے ہدایت کردی معاملہ یہاں کا ہے کیس یہیں ختم ہوگا حتمی فیصلہ بھی یہیں ہوگا، سندھ میں میرج ریسٹرینڈ ایکٹ ہے کہیں اورشاید نہیں ہے،جسٹس اقبال کلہوڑو والدین پریشان ہیں، ایک دفعہ تو لڑکی کو پیش کرنا ہوگا تاکہ بیان ریکارڈ ہوسکے، ابھی تک شناختی کارڈز بلاک ہوئے نہ کوئی اور کارروائی کی گئی،جسٹس اقبال کلہوڑو
منگل 24 مئی 2022 14:30
(جاری ہے)
ہم نے پنجاب پولیس سے رابطہ کیا ہے معلوم ہوا بچی کو کے پی کے منتقل کردیا گیا ہے۔ڈی آئی جی سی آئی اے نے بتایا کہ ماڈل کورٹ لاہورنے لڑکی کا 164 کا بیان ریکارڈ کیا تھا۔ ہم نے بچی کی عمر کے تعین کی درخواست دی تھی مسترد جو ہوگئی۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ معاملہ یہاں کا ہے کیس یہیں ختم ہوگا حتمی فیصلہ بھی یہیں ہوگا۔
سندھ میں میرج ریسٹرینڈ ایکٹ ہے کہیں اورشاید نہیں ہے۔ بچی کو یہاں لانا پڑے گا یہیں کیس کا فیصلہ ہوگا۔پولیس حکام نے بتایامظفرآباد کی لوکیشن ٹریس ہوئی مگر کل تمام نمبرز بند ہوگئے۔ سگنلز بالاکوٹ میں لوکیٹ ہوئے وہاں لڑکی اور لڑکا والدہ کے ساتھ تھے۔عدالت نے کہا کہ ہم قانون کے پابند ہیں، جو خلاف ورزی کررہا ہے اس کے خلاف کارروائی کریں۔ والدین کو دیکھیں، پریشان ہیں۔ ایک دفعہ تو لڑکی کو پیش کرنا ہوگا تاکہ بیان ریکارڈ ہوسکے۔ ابھی تک شناختی کارڈز بلاک ہوئے نہ کوئی اور کارروائی کی گئی۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ جب لاہور میں عدالت میں بیان ہوا سندھ پولیس موجود تھی پولیس نے کہا کہ جی ہم موجود تھے، مگر عدالت نے ہمیں کسٹڈی نہیں دی۔عدالت نے کہا کہ کسٹڈی لینے کا وقت تھا، آپ نے مِس کر دیا، اب موبائل کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ ایک ہفتہ کا وقت دے دیں کوشش کررہے ہیں۔ جسٹس آغا فیصل نے کہا کہ اتنا وقت نہیں ہے آپ والدین کی حالت دیکھیں۔ جائیں بچی کو ابھی تلاش کریں۔سندھ ہائی کورٹ نے کہاکہ پی جی صاحب آپ جانتے ہیں ناں، ہم افسران کو ہٹانے کا بھی حکم دے سکتے ہیں۔ جو افسر ناکام ہوگا اس کے خلاف آرڈر پاس کریں گے۔ڈی آئی جی سی آئی اے نے کہا کہ ہم آئی بی کے ذریعے بھی بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ لڑکی بازیاب ہوجائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا