بے نظیر امانت کارڈ کے لیئے زکواة مستحقین کی بائیو میٹرک کا عمل جاری

اگلے ڈیڑھ سے دو ماہ میں یہ عمل مکمل کرلیا جائے گا، بائیو میٹرک مکمل ہوتے ہی بے نظیر امانت کارڈ کا اجرا کردیا جائے گا، فیاض بٹ

منگل 24 مئی 2022 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) مشیر وزیر اعلی سندھ فیاض بٹ نے کہاہے کہ بائیو میٹرک مکمل ہوتے ہی بے نظیر امانت کارڈ کا اجرا کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایاکہ سندھ میں ایک لاکھ دس ہزار زکواة کے مستحقین ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ بھر میں زکواة مستحقین کی بائیو میٹرک کا عمل جاری ہے۔ اگلے ڈیڑھ سے دو ماہ میں یہ عمل مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک مکمل ہوتے ہی بے نظیر امانت کارڈ کا اجرا کردیا جائے گا۔ بائیو میٹرک تصدیق سے زکو اةلینے والے غیر مستحق افراد کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں