سندھ، اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

منگل 24 مئی 2022 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تناظر میں صوبے میں موسمِ گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔اس دوران تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں