پی ٹی آئی سڑکوں پر انتشار اور افراتفری پھیلانا چاہتی ہے ، ناصر حسین شاہ

منگل 24 مئی 2022 14:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کی بجائے سڑکوں پر سیاست کر کے انتشار اور افراتفری پھیلانا چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بھی جانتی ہے کہ جس حالت میں انہوں نے ملک چھوڑا ہے اب اسےتعمیر ِنو کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے اس وقت ملک معاشی، سیاسی اور آئینی بحرانو ںمیں پھنسا ہوا ہے ۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اب جب آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب،امریکا، سعودی عرب اور چین سے تعلقات بہتر کر رہی ہے تو تحریک انصاف لانگ مارچ کررہی ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں