وزیرِ توانائی سندھ کی زیرِ صدارت اجلاس

شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ اور زائد بلنگ کی شکایات کا ہر صورت ازالہ کیا جائے،امتیاز احمد شیخ کی ہدایات

منگل 24 مئی 2022 17:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) لیاری اور گلشن معمار کے علاقوں کے بجلی کے حوالے سے مسائل کے حل کے لئے ایک اجلاس آج وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کی زیرِ صدارت محکمہ توانائی سندھ کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سکریٹری جاوید ناگوری اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مونس علوی اور ان کی ٹیم کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں لیاری اور گلشن معمار کے علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، زائد بلنگ، ٹرانسفارمر نہ ہونے اور دیگر متعلقہ عوامی شکایات کے باعث وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے ہدایات دیں کہ مذکورہ شکایات کا ہر صورت ازالہ کیا جائے اور عوامی تکالیف کا احساس کرتے ہوئے ریلیف دیرپا کے اقدامات عمل میں لائے جائیں اور اس مقصد کے لئے کی-الیکٹرک افسران اور علاقے کے نمائندوں کے ساتھ ان علاقوں میں کیمپ لگاکر لوگوں کے مسائل موقع پر سنے اور حل کئے جانے کا موثر پروگرام جلد از جلد شروع کیا جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مذکورہ علاقوں میں بجلی کے مسائل کے حل کے لئے مقامی نمائندوں اور کے الیکٹرک افسران کے مابین موثر روابط کے زریعے مسائل کی نشاندھی اور ان کے حل کی تجاویز ک تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں