پاکستان اور ترکی کے مابین تجارتی/سیاحتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے، جام اکرام دھاریجو

ترکی کی طرح سندھ بھی تاریخی ورثے سے مالا مال ہے، صوبائی وزیر کی فوڈ پلانٹ اور ٹرینگ سینٹر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو

منگل 24 مئی 2022 17:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے مابین تجارتی اور سیاحتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ سندھ بھی ترکی کی طرح تاریخی ورثے سے مالا مال ہے۔ یہ بات آج انہوں نے انڈسٹریل ایریا کورنگی میں فوڈ پلانٹ اور ٹرینگ سینٹر کے افتتاح اور دورے کے موقع پر کہی۔

افتتاحی تقریب میں ترکی کے قونصل جنرل ، چمبرز آف کامرس کے عہدیداران اور تاجر برادری کے اراکین موجود تھے۔ تقریب کا اہتمام پاور پلس کمپنی نے کیا تھا۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے مذید کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات بہت مضبوط ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرح ترکی بھی بہت خوبصورت ملک ہے۔

میں نے حال ہی میں ترکی کا نجی دورہ کیا تھا۔ ترکی کے لوگ پاکستان سے محبت کرنے والے ہیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجونے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ترکی کی طرح سندھ بھی تاریخی ورثے کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترکی کے قونصل جنرل کے ذریعے ترکی تاجروں/سیاحوں کو سندھ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ترکی کے تاجر آئیں اور سندھ کے اسپیشل اکنامک زونز میں اپنی انڈسٹریز لگائیں۔ ان کے سرمایہ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں