حکومت سندھ جلد بے نظیر امانت کارڈ کا اجراء کریگی، فیاض بٹ

امانٹ کارڈ کے اجراء کا مقصد مستحقین کو زکوٰةکی شفاف طریقے سے فراہمی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور

منگل 24 مئی 2022 17:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور و زکوٰة و عشر فیاض علی بٹ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے زکوٰ? مسحقین کے لئے بے نظیر امانت کارڈ کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کارڈ کے اجراء کا مقصد زکوٰة کے مستحقین تک شفاف طریقے سے زکوٰ ةکی فراہمی ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں ایک لاکھ دس ہزار زکوٰة کے مستحقین ہیں۔سندھ بھر میں زکوٰة مسحقین کی بائیو میٹرک کا عمل جاری ہے۔ فیاض علی بٹ نے کہا کہ اگلے ڈیڑھ سے دو ماہ میں بائیو میٹرک کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ بائیو میٹرک مکمل ہوتے ہی بے نظیر امانت کارڈ کا اجراء کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک تصدیق سے زکوٰة لینے والے غیر مستحق افراد کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ حکومت سندھ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ زکوٰة صرف مستحقین تک پہنچے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں