ں*صدرِپاکستان آئینی کرداراداکرنے کے بجائے آئین شکنی کامرتکب ہوتاجارہاہے، ناصرشاہ

,ملک سنگین سیاسی،معاشی اورآئینی بحران کاشکار،عمران نیازی کواپنی ناکارہ کارکردگی کااعتراف کرنے کے بجائے لانگ مارچ کی سوجھی ہے

منگل 24 مئی 2022 20:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2022ء) وزیربلدیات سیدناصرحسین شاہ نے کہا کہ صدرِپاکستان اس وقت آئینی کرداراداکرنے کے بجائے آئین شکنی کامرتکب ہوتاجارہاہے۔ ملک اس وقت سنگین سیاسی،معاشی اورآئینی بحران کاشکارہے،ایسے میںعمران نیازی کواپنی ناکارہ کارکردگی کااعتراف کرنے کے بجائے لانگ مارچ کی سوجھی ہے۔ اس بات کااظہاروزیربلدیات سیدناصرحسین شاہ نے شاہ محمودقریشی اوراسدعمرکے بیانات پراپنے ردعمل میںکیا۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی سابق نااہل حکومت بحرانوںکی حکومت رہی جس نے ملک کوتباہی کے دہانے پرپہنچایااورملک کے سیاسی ومعاشی نظام کوبربادکیا،انسانی اقداراوراخلاقیات کوپامال کیا۔ اب ملک کی تعمیرنوکے لیئے اہم اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس وقت جب اتحادی حکومت امریکا،چین اورسعودی عرب سے اپنے بہترتعلقات کی راہ ہموارکررہی ہے توایسے میںایک سرپھراملک کواپنی ضد کی بھینٹ چڑھانے پرتلاہواہے۔

انہوںنے کہاکہ اب جب آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہورہے ہیںتوپی ٹی آئی کولانگ مارچ کی سوجھی ہے۔ کسی بھی ریاست کی مشینری کواگرکمزورکرناہے تووہاںعمران نیازی کوسلیکٹڈکے طورپرکرداراداکرنے دیاجائے کیونکہ پارلیمانی سیاست اس کے بس کی بات نہیںیہ صرف انتشاراورافراتفری پھیلاناجانتاہے۔ پی ٹی آئی یہ بات اچھی طرح جانتی ہے کہ عوام میںان کی مقبولیت ختم ہوچکی ہے،اب صرف یہ تماشے کرناجانتے ہیں۔انہوںنے کہاہے کہ پی ٹی آئی کوچاہیے کہ وہ انتشاروافراتفری کے بجائے ایوان میںآئے اوراپنے دکھ دردبیان کرے تواس کامداوابھی ہو۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں