تحریک انصاف کے دو رہنما 30 روز کے لیے نظر بند

منگل 24 مئی 2022 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) محکمہ داخلہ سندھ کے حکم پر تحریک انصاف کے رہنما عطا اللہ خان اور سیف الرحمان کو30 روز کے لئے حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز امن عامہ کی صورتحال کے پیش نظر تحریک انصاف کے دونوں رہنماں کو حراست میں لیکر سینٹرل جیل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ سندھ مینٹیننس آف پبلک آرڈیننس1960 کے تحت گرفتاری کی گئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں