کراچی، پاک کالونی پولیس کی کارروائی،دومنشیات فروش گرفتار،آئس اور ہیروئن برآمد

جمعہ 27 مئی 2022 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) پاک کالونی پولیس نے گزشتہ رات کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث دو مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے آئس اور ہیروئن برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد حنیف ولد حکمت خان اور نعمان ولد رحیم بخش شامل ہیں۔پولیس نے گزشتہ رات لاشاری محلہ اور میانوالی کالونی گولیمار میں کارروائی کرکے دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 8گرام ہیروئن اور 35گرام آئس برآمد کرلی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں