سندھ حکومت کا تجاوزات،غیر قانونی عمارتوں اور پانی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

جمعہ 27 مئی 2022 23:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) سندھ حکومت نے کراچی میں تجاوزات، غیر قانونی عمارتوں اور پانی چوروں کے خلاف گرانڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے اور یہ آپریشن منگل 31مئی سے شہر کے ضلع ویسٹ سے ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زمین سے شروع کیا جائے گا۔جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی صدارت میںسندھ سیکریٹریٹ میں منعقدہ اہم اجلاس میں کیا گیاہے۔

اجلاس میں وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، سیکریٹری داخلہ سعید احمد منگریجو، سیکریٹری بلدیات سید نجم احمد شاہ، ایم ڈی واٹر بورڈ، ایم ڈی ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پولیس اور رینجرز سمیت تمام ڈپٹی کمشنرنے شرکت کی۔ اجلاس میں ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی، لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زمینوں پر قبضے، پانی کی چوری، غیر قانونی اور خطرناک عمارتوں پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حکام ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 5000ایکڑ زمین پر قبضہ ہے، زیادہ تر قبضے ضلعی ویسٹ میں ایم ڈی اے کی زمین پر ہیں اور کارروائی سے قبل اخبار میں اشتہار بھی دیا گیا ہے۔ انہونے مزید بتایا کے تمام تجاوزات کی گئی زمین کی جیو ٹیگنگ بھی کی گئی ہے۔ اجلاس میں حکام بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بتایا کے شہر میں اس وقت 6000غیر قانونی عمارتیں بن رہی ہیں اور شہر میں 21عمارتوں کو سیل بھی کیا گیا ہے جبکہ545خطرناک عمارتیں ہیں۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے بلا تفریق کارروائی کی جائے، پولیس اور رینجرز حکام ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں گے۔ انہونے کہاکہ قبضہ خوروں کے خلاف ایف آئے آر کا اختیار ڈپٹی کمشنر کو ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ کمشنر کراچی تمام آپریشن کو مانیٹر کریں گے اور ہر جمعہ کو چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔

چیف سیکریٹری سندھ نے مون سون بارشوں سے قبل خطرناک ترین عمارتوں کو خالی کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر شہر میں بننے والے غیر قانونی اور انتہائی خطرناک عمارتوں کو گرائیں۔ اجلاس میں انہوںنے حکام ایس بی سی اے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے وہ منظور شدہ عمارتوں پر کیو آر کوڈ کے اندراج کو یقینی بنایاجائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں