خاکسار تحریک ،متحدہ علماء محاذ کے تحت یوم تکبیر سیمینار(کل) ہوگا

جمعہ 27 مئی 2022 23:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) خاکسار تحریک پاکستان اور متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام یوم تکبیر پر 28مئی بروز ہفتہ بوقت 3بجے سہ پہر بمقام مرکزی دفتر خاکسار تحریک پاکستان نزد لاثانیہ ریسٹورنٹ Be متصل پیٹرول پمپ ،عرشی شادی ہال، 27 گلیمر مال راشد منہاس روڈ بالمقابل گلستان جوہر بلاکA-10گلشن اقبال کراچی میں ایٹم بم کے خالق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ملک و ملت اور عالم اسلام کیلئے عظیم الشان دفاعی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیمینار منعقد ہوگا سیمینار کی صدارت پروفیسرڈاکٹر حکیم سید علی نصر عسکری کرینگے۔

(جاری ہے)

متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری مہمان خصوصی ہونگے۔ سیمینار سے پاکستان بشپ کونسل کے مرکزی چیئرمین بشپ خادم بھٹو،FDFکے صدربابر فائونڈیشن کے چیئرمین سردار بابر عباسی، علامہ عبدالخالق فریدی،علامہ کرارنقوی،علامہ ڈاکٹر فیصل مہدی شایاری، علامہ ڈاکٹرشاہ فیروزالدین شاہ رحمانی، منوج چوہان،سردار امر سنگھ، پنڈت مکیش کمار،علامہ محمد احمد فاطمی ،پروفیسر تنویر اختر،انور جاوید،ڈاکٹر ایوب عباسی خصوصی خطاب کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں