بے باکانہ فیصلے بتارہے ہیں (ن) لیگ مکمل کمان پا چکی، جسٹس وجیہ

نیب ترمیمی بل، الیکشن قوانین، پیٹرول بم جیسے عوامل مک مکا کی سیاست کا نتیجہ ہے ،رہنما عام اتحاد لوگ

ہفتہ 28 مئی 2022 20:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) عام لوگ اتحاد کے رہنما جسٹس (ر) وجیہ الدین نے موجودہ حکومت کے غیر متوقع بے باکانہ فیصلوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے ن لیگ کو کھلی چھٹی مل گئی ہے، وہ ملک کے ساتھ چاہے جو کریں کوئی فی الحال تو پوچھنے والا نہیں۔ نیب ترمیمی بل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے جیسے عوامل مک مکا کی سیاست کا نتیجہ معلوم ہوتے ہیں، لیکن مقتدر حلقوں کی جانب سے یہ چھوٹ آخر کب تک رہے گی۔

انہوں نے اپنے متواتر ٹوئٹر پیغامات میں کہا کہ جس طریقے سے عمران خان کا لانگ مارچ ختم ہوا اور پھر فوری طور پر ن لیگ کی حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔ اسی طرح نیب ترمیمی قانون، جس کے ذریعے روز اوّل سے تا ابد مسلم لیگ (ن) اور عمران خان سمیت سبھی کو این آر او ملا، ناصرف قومی اسمبلی بلکہ سینیٹ سے بھی بلاحجت پاس ہوا۔

(جاری ہے)

یہ سب دلیل ہیں کہ حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کو کھلی چھٹی ہے کہ اپنا نیب سربراہ، الیکشن کمیشن بمع الیکشن قوانین بلا شرکت غیرے لاسکے۔

بظاہر یہ پانچ سالہ دورانیہ کی کہانی لگتی ہے، مگر کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں واپسی پر خود اپنے مفاد میں تائب ہوگئی ہے۔ ان کے مطابق عمران خان 6 دن کی ڈیڈ لائن دے کر پسپا ہوئے، جس پر کوئی کان دھرنے کو تیار نہیں۔ شہباز شریف جو گفت و شنید سے کترا رہے تھے وہ اسمبلی میں مذاکراتی کمیٹی کی بات کرتے سنے گئے۔ پی ڈی ایم جو سخت معاشی فیصلوں کے لئے مقتدر اداروں سے ضمانت اقتدار مانگتی تھی، پیٹرول پر 30 روپے بڑھا بیٹھی۔ کچھ ہوا تو ضرور ہے، کیا وہ مک مکا ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں