عمران خان کو ذوالفقارعلی بھٹو کے بعد اب بینظیر بھٹو کے اقوال اور سیاست یاد آ رہے ہیں:سید ناصر شاہ

ہفتہ 28 مئی 2022 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) وزیرِ بلدیات سید ناصر شاہ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو ذوالفقارعلی بھٹو کے بعد اب بینظیر بھٹو کے اقوال اور سیاست یاد آ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مذمتی بیان میں صوبائی وزیرناصر شاہ کا مزید کہناتھا کہ عمران خان عدالتوں کو پریشر میں لا کر اپنی مرضی کے فیصلے لینا چاہتے ہیں،عدالتیں آزاد ہیں، قانون کی حکمرانی ہے اور ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ناصر شاہ نے کہا کہ جو سیاستدان یا پارٹی پارلیمنٹ پر یقین نہیں رکھتی اس کا حشر عمران خان جیسا ہوگا،عمران خان پتا نہیں کس غلط فہمی میں ہے کہ الیکشن ہونگے تو وہ جیتیں گے،الیکشن مقرر وقت پر ہونگے اور الیکشن میں عمران مزید رسوا ہونگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں