حق دو کراچی تحریک :جماعت اسلامی ضلع شمالی میں رابطہ عوام مہم زوروشور سے جاری

ہفتہ 28 مئی 2022 21:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) حق دوکراچی تحریک کے قائدوامیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا29مئی کوحقوق کراچی کارواںکے سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع شمالی میں رابطہ عوام مہم زوروشور سے جاری پوسٹرچسپاں، ہینڈبل تقسیم کئے گئے ،موبائل پبلسٹی، پبلسٹی کیمپوں کے ذریعے عوام الناس کو بیدار کیاجارہا ہے۔

(جاری ہے)

27اور28مئی نارتھ کراچی،نیوکراچی،سرجانی ٹان،تیسرٹان،گلشن معمار،سہراب گوٹھ اورگڈاپ ٹان میں نائب امیرجماعت اسلامی کراچی محمد اسحاق خان،نائب قیم کراچی یونس بارائی اورامیرجماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے پبلسٹی کیمپوں کادورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آج سپہر 3:00بجے مزار قائد سے شروع ہونے والے حقوق کراچی کارواں میں بھرپور شرکت کریں۔جماعت اسلامی ضلع شمالی کے تحت 4:30بجے یوپی موڑپر کارواں کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں