فلاپ عمرانی لانگ مارچ میں عوام کی عدم شرکت نے منافقین کے بیانیے کو مسترد کردیاہے،اسلم کامریڈ

ہفتہ 28 مئی 2022 21:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) عالمی سطح پر کامیاب لانگ مارچ کی قیادت چین کے عظیم بانی چیئرمین مائوزے تنگ جبکہ ملکی سطح پر قائد انقلاب و پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اوراسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو نے کی جس کے نتیجے میں میاں نواز شریف کو اپنی دوسرے مدت کے مکمل ہونے سے پہلے ختم ہونا پڑا اور نئے الیکشن کا انعقاد 1993ء میں ممکن ہوا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار PPPملیر کے سینئر رہنما اسلم کامریڈ اورڈسٹرکٹ کورنگی سے تعلق رکھنے والے کراچی کے سینئر ورکر آصف اقبال نے فلاپ عمرانی لانگ مارچ پر اپنے مشترکہ ردعمل میں کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ عمرانی لانگ مارچ میں عوام کی عدم شرکت کی بڑی وجہ جمہوریت کی جگہ منافقت ، سچ کی جگہ جھوٹ، مثبت پیغام کی جگہ پروپیگنڈے پر مبنی جعلی بیانیہ گرھنے اوربقول سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری "خان صاحب تقریرمیں اسلامی ٹچ دیں"عوام نے نام نہاد جہاد کو مسترد کرتے ہوئے ماضی کی طرح ایک بار پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ شدت پسندی و انتہا پسندی اور مذہبی کارڈ کو ذاتی سیاسی مقاصد کے استعمال کو سخت ناپسند کرتے ہوئے ہمیشہ اپنی جدوجہد کا رخ آئین کے نفاذ، پارلیمنٹ کی بالادستی اورمعاشی مساوات پر مبنی ایک جدید جمہوری اورترقی پسند پاکستنا کے لیئے کریں گے کہ یہی قائد اعظم اورقائد عوام بھٹو شہید کا بینظیر نصب العین تھا جو کہ پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں