کراچی کے محنت کش جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں،ہم بھرپور طریقے سے کراچی کے حقوق کے لئے آواز اٹھائیںگے،عہدیداران نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون

ہفتہ 28 مئی 2022 23:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون کے صدرخالد خان اور جنرل سیکریٹری محمد قاسم جمال ودیگر ذمہ داران نے آج (اتوار کو ) جماعت اسلامی کراچی کے تحت کراچی کارواں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے محنت کش جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں اور ہم بھرپور طریقے سے کراچی کے حقوق کے لئے آواز اٹھائیںگے ۔

کراچی میں ایک جانب کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے کراچی میںپانی کا مصنوعی بحران پیدا کر کے کراچی کو کربلا بنا دیا ہے اور دوسری جانب کے الیکٹرک مسلسل کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کر رہی ہے جس کی وجہ شدید گرمی میں عوام انتہائی کرب میں مبتلا ہے ۔کراچی اربوں روپے ٹیکس ادا کرتا ہے لیکن یہاں کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔

(جاری ہے)

کراچی سے منتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے ارکان کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے اور کراچی کی عوام کا کوئی پرسان حال نہیںاورنہ کوئی ا ن کے ساتھ ہونے والے ظلم وزیادتی پرآواز اٹھانے والا ہے ۔

جماعت اسلامی کی حق دو کراچی مہم کراچی کے تین کروڑ عوام کی مضبوط آواز ہے۔حکومت ہنگامی اور جنگی بنیادوں پر کے فور منصبوبہ مکمل کرے۔کراچی میں تمام ہائیڈرنٹ فوری طور پر بند کئے جائیں ۔ این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکریٹری محمد قاسم جمال نے کہا کہ نیشنل لیبر فیڈریشن اور اس کی ملحقہ یونینز بھرپور طریقے سے کراچی کارواںمیں شریک ہوکر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائینگے ۔کراچی کو حافظ نعیم الرحمان جیسی جرات مند قیادت کی ضرورت ہے اور جماعت اسلامی ہی کراچی کے مسائل کا واحد حل ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں