ئ*کراچی، سپر ہائی وے کی مویشی منڈی میںدو کوہان والے عربی نسل کے اونٹ توجہ کا مرکز

اتوار 3 جولائی 2022 21:45

; کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2022ء) سپر ہائی وے کی مویشی منڈی میںدو کوہان والے عربی نسل کے اونٹ توجہ کا مرکز بن گئے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائدمیں سپر ہائی وے کی مویشی منڈی میں دو کوہان والے عربی نسل کے اونٹ شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔منڈی میں دو کوہان والے پانچ اونٹ لائے گئے تھے جس میں سے دو فروخت ہوچکے ہیں جب کہ تین اونٹ باقی رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نواب شاہ سے آئے بیوپاری حیدر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ یہ عربی نسل کے اونٹ ہیں جس کے دو کوہان ہوتے ہیں اور اسے ہمارا مالک ترکی سے لایا ہے، عربی نسل کے اونٹ پاکستان میں نہیں پائے جاتے۔بیوپاری کے مطابق ایک اونٹ دس لاکھ اور دوسرا بارہ لاکھ روپے میں فروخت ہوا ہے جب کہ تین اونٹ خریدار کے منتظر ہیں۔منڈی آنے والے شہری خصوصی دلچسپی دکھا رہے ہیں، بچے اور خواتین بڑی تعداد میں ان اونٹوں کو دیکھنے آرہے ہیں، باقی تین اونٹوں کی قیمت بھی دس سے بارہ لاکھ روپے مانگی جارہی ہی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں