دعا زہرا کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلیے درخواست دائر

منگل 5 جولائی 2022 23:14

دعا زہرا کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلیے درخواست دائر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2022ء) دعا زہرہ کے والد نے بیٹی کو بیرون ملک سے جانے سے روکنے اور اپنی تحویل میں لینے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں ایک نئی درخواست دائر کردی۔سندھ ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں دعا زہرہ کے والد نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ ، ایس ایچ او الفلاح ، ظہیر احمد اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ دعا زہرا کو ملک سے باہر لے جانے سے روکا جائے اور ظہیر احمد کی غیر قانونی حراست سے نکال کر والدین کے حوالے کیا جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر مغویہ کے ساتھ جنسی زیادتی ثابت ہوتو ملزم ظہیر کے خلاف کارروائی کی جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ نئے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سال سے کم ثابت ہوچکی ہے، سنگل میڈیکل بورڈ نے ہڈیوں کے ٹیسٹ کے بعد عمر 17 سال کے قریب بتائی ہے، عدالت 14 سالہ کم عمر دعا زہرا کو اس غیرقانونی حراست سے بازیاب کراکے والدین کے حوالے کرنے کا حکم دے۔

(جاری ہے)

درخواست کے مطابق پنجاب ریسٹرن میرج ایکٹ 2016 کے مطابق شادی غیر قانونی ہے۔واضح رہے کہ پولیس نے چھ جون کو دعا زہرا کو سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیا تھا، سات مئی کو دعا زہرا کی بازیابی کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔ بعد ازاں عدالت نے دعا زہرا کو اپنی مرضی سے کسی کے بھی ساتھ جانے کی اجازت دی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں