دعا زہرہ کیس، "جبران ناصر نے تاثر دیا کہ سپریم کورٹ نے تحقیقات کا حکم دیا، وکیل ظہیراحمد

بدھ 6 جولائی 2022 23:27

دعا زہرہ کیس، "جبران ناصر نے تاثر دیا کہ سپریم کورٹ نے تحقیقات کا حکم دیا، وکیل ظہیراحمد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2022ء) دعا زہرہ کیس میں شوہر ظہیر احمد کی جانب سے وکیل محمد عامر نیاز ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروادیا۔بدھ کو سٹی کورٹ میں دعا زہرہ کم عمری شادی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں دعا زہرہ کے والدین کے وکیل نے ظہیراحمد کے وکیل کا وکالت نامہ جمع کرانے کی مخالفت کردی۔عدالت نے دلائل کے بعد ظہیر احمد کا وکالت نامے کو قبول کرلیا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت محمد عامر نیاز ایڈووکیٹ نے کہا کہ سی کلاس رپورٹ پر بحث کے لیے تیار ہوں.۔وکیل ظہیر احمد نے کہا کہ والدین کے وکیل نے سپریم کورٹ فیصلے کوعدالت میں غلط بیان کیا جبکہ سپریم کورٹ نے صرف میڈیکل کی بات کی تھی۔محمد عامر نیاز ایڈووکیٹ نے کہا کہ جبران ناصرنے تاثردیا کہ سپریم کورٹ نے تحقیقات کا حکم دیا یہ کہنا سراسرغلط ہے کہ سی کلاس رپورٹ محض میڈیکل گرائونڈ پرجمع ہوئی ہے۔وکیل ظہیر احمد نے کہا کہ سی کلاس رپورٹ سندھ ولاہور ہائیکورٹ احکامات کی روشنی میں جمع کرائی تھی.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں