صوبائی وزیر سعید غنی اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی کی 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں شرکت

منگل 9 اگست 2022 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2022ء) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں شرکت کی ،صوبائی وزیر نے نمائش چورنگی پر مختلف سبیلوں اور اسٹالز کا بھی دورہ کیا اور عزاداران کو پانی اور شربت کی تقسیم میں بھی حصہ لیا۔جاری بیان کے مطابق سعید غنی اور وقار مہدی نے نمائش چورنگی پر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے تحت لگائے گئے کیمپ کا بھی معائنہ کیا اور وہاں موجود کارکنان و ذمہ داران کو ہدایات دی۔

صوبائی وزیر و معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ نے جلوس کے ہمراہ سفرکیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ یوم عاشور ہمیں قربانی اور صبر کا سبق دیتا ہے،آج کے دن امام حسین نے اسلام کی سربلندی اور آقائے دو جہاں کے دین کی حفاظت کا جو عملی درس دیا ہے ہمیں اس پر ثابت قدم رہنے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے آج کے جلوس کے حوالے سے مکمل فل پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

جلوس کی سیکورٹی کے لئے پولیس، رینجرز اور امن و امان کی بحالی کے اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ جلوس کی خفیہ کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں