طب و صحت کی دو بڑی قومی تنظیموں ہیئر ریسٹوریشن سوسائٹی اورپاکستان پلاسٹک سرجن ایسوسی ایشن کا مشترکہ عشائیہ 20اگست کو کراچی میں ہو گا

جمعرات 18 اگست 2022 21:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2022ء) طب و صحت کی دو بڑی قومی تنظیموں ہیئر ریسٹوریشن سوسائٹی اورپاکستان پلاسٹک سرجن ایسوسی ایشن کا مشترکہ عشائیہ 20اگست کو کراچی میں ہو گا جس میں دونوں تنظیموں کے عہدیداروں کے علاوہ ملک بھر کے ممبران شرکت کرینگے ،اس موقع پر بہاولپور میں ہونیوالی ہیئر ریسٹوریشن سوسائٹی آف پاکستان کی سالانہ بائینل کانفرنس پر حتمی مشاورت بھی ہو گی جبکہ پاکستان پلاسٹک ایسوسی ایشن آف پلاسٹک سرجن کی کانفرنس کے تمام مندوبین بھی مذکورہ عشائیہ کا اہم حصہ ہوں گے ۔

تقریب کے میزبان معروف ہیرٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر محمد حنیف سعید نے گذشتہ روز صحافیو ںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں ہیئر پلانٹ اور پلاسٹک سرجری کا معیار نہ صرف بین الاقوامی سطح کا ہے بلکہ خدمات کی قیمت میں زمین و آسمان کا فرق ہے اگر ہماریہ وفاقی وزارت صحت طب کے ان شعبوںکی تنظیموں کی سرپرستی کرے تو نہ صرف ملک میں ہیلتھ ٹورازم کے فروغ کے ذریعے کمزور قومی معیشت کو سہار دینے کیلئے زرمبادلہ مل سکتا ہے بلکہ ان طبی شعبوں کی بڑھتی ہوئی اتائیت کو بھی روکا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد حنیف سعید نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ فروری2023میں بہاولپورمیں ہونیوالی ہیئر ریسٹوریشن سوسائٹی کی کانفرنس میں امریکن بورڈ آف ہیئر ریسٹوریشن سرجنز کی جانب سے پاکستانی ہیئرٹرانسپلانٹ سرجنز کا امتحان بھی لیا جائے گا جو پاکستانی سرجنز کی اہلیت و قابلیت کے حوالے سے بین الاقوامی سند ہو گی ۔ڈاکٹر حنیف نے بتایا کہ مذکورہ عشایئے کی کامیابی کیلئے نہ صرف قومی ادویہ ساز ادارے تعاون کر رہے ہیں بلکہ ان شعبوں کی ممتاز شخصیات پروفیسرڈاکٹر مغیث امین ،ڈاکٹر شہاب بیگ ،ڈاکٹر ہمایوں مہمند ،ڈاکٹر رانا عرفان ،ڈاکر طاہر شیخ ،ڈاکٹرذوالفقار حسن تونیو،ڈاکٹر محمد اقبال خان کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں