بارشوں نے پیپلز پارٹی اور متحدہ نے کی کارکردگی کوبے نقاب کردیا حافظ نعیم الرحمن

بجلی غائب ،سٹرکیںتلاب ،ٹریفک جام شہر ی اذیت کا شکار ہوگئے ،لانڈ ھی ٹائون دور ے پر گفتگو

جمعہ 19 اگست 2022 16:55

بارشوں نے پیپلز پارٹی اور متحدہ نے کی کارکردگی کوبے نقاب کردیا حافظ نعیم الرحمن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) بارشوں نے پیپلز پارٹی اور متحدہ نے کی 30 سالہ حکمرانی کی کارکردگی کو بے نقاب کردیا،کراچی با لخصو ص لانڈہی کورنگی کے فیڈ ڈز بند ہو گئے ،شہر قائد بالخصوص لانڈہی کورنگی جس کی ترقی کے نا م پر اربوں روپے خرچ کیے گئے،سٹرکیں ندی گلیا ںنالوں میں تبدیل ہوگئے،جبکہ حکومت سندھ نے ایمر جنسی اور نالوں کی صفائی کا شور تو بہت کیامگر بارشوں میں علانات جو نمائشی تھے ،ان کی بھی قلعی کھل کر سامنے آ گئی ،یہ بات جما عت اسلامی کر اچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے لا نٖڈھی ٹائون یوسی 3 کے دورے کے موقع پر سابق یو سی ناظم اور موجود ہ نامزد چیئرمین نادرخان لودھی اور کونسلرڈاکٹر امجد لودھی سمیت دیگر شہریوں سے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں کہاکہ پیپلز پارٹی جو 14 سالوں سے سندھ پر حکمرانی کر رہی ہے ،اس نے کراچی کیلئے عملاکچھ نہیں کیا 5 ہزار ارب روپے جو ترقیاتی کاموں کیلئے مختص کیے اس سے کوئی کام نہیں کیا گیا،ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام نہیں ،معیا ری سڑکیں تک نہیں بنائی گئیں صر ف لسانیت اور عصبیت کے بیج بوئے گئے ،حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور متحدہ ایک سکے کہ دو رخ ہیں،جہنوںنے کراچی کو مال بنانے اورکرپشن کرنے کا ذریعہ بنالیا ہے۔

دوران گفتگو نادر خان لودھی اور ڈاکٹر امجد خان لودھی نے کہاکہ جماعت اسلا می نے شہر قائد کی بے لو ث خد مت کی ہے کراچی کا ماضی حال ہماری خد مت اور دیا نت کا گواہ ہے،ہم کراچی کے مسائل حل کرنے کی تحریک چلا رہے ہیں ،عوام جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کا میاب بنائیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں