ڈی ایم سی ایسٹ کراچی کے تحت اسٹریٹ لائبریری کے قیام کے حوالے سے اجلاس

بدھ 8 فروری 2023 23:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2023ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی، ڈاکٹر سیف الرحمن اور ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای او، دارلصحت اسپتال ڈاکٹر عامر چشتی سمیت مختلف شعبوں کے ماہرین اور بلدیہ شرقی کے افسران نے شرکت کی.

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے نیپا کے نزدیک اسٹریٹ لائبریری اور پلانٹ ریسرچ سینٹر کے قیام کے حوالے سے بصری فلم سے وضاحت پیش کی گء جو کہ دارلصحت اسپتال کے اشتراک سے عمل میں لائے جارہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ اس قسم کے بہترین کام ہونا اب بہت ضروری ہے شہر اور شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر بہتر کام کی حوصلہ افزاء ہونی چاہیئے، سید شکیل احمد کی جانب سے اسٹریٹ لائبریری اور پلانٹ ریسرچ سینٹر کا قیام قابل تحسین وتقلید عمل ہے، بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے گرین کلچر کو فروغ دینے کیلئے کافی کام کر رہے ہیں، بوٹنیکل گارڈن کے قیام میں پلانٹ ریسرچ سینٹر اہم کردار ادا کرے گا،پلانٹ ریسرچ سینٹر کء پلانٹس کی revival میں مدد فراہم کرے گا. ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ، سید شکیل احمد نے کہا کہ اشتراک سے اسٹریٹ لائبریری اور پلانٹ ریسرچ سینٹر کا قیام عمل میں لانے جارہے ہیں، اجلاس کا مقصد قیام کو عملی شکل میں لانے کیلئے پریزینٹیشن، آرائ کے ساتھ قانونی دائرہ کار کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا ہے ایسا نہیں چاہتے کہ شہر اور شہریوں کے مفاد کیلئے کوء بھی کام کریں اور ہمارے جانے کے بعد وہ کام چلتا رہنے کے بجائے رک یا ختم ہو جائے، اسٹریٹ لائبریری کتب بینی کے شوق کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی جبکہ پلانٹ ریسرچ سینٹر کراچی کی نباتاتی حیات میں انقلاب پیدا کر سکتا ہے، ماحولیاتی آلودگی سمیت ایسے پھل وپھول والے پودے جو پہلے جابجا تھے اب دکھاء نہیں دیتے انہیں دوبارہ شہر میں بحال کرنے میں پلانٹ ریسرچ سینٹر کی بہت ضرورت ہی.اس موقع پر موجود مختلف شعبوں کے ماہرین نے ڈی ایم سی ایسٹ کے اسٹریٹ لائبریری اور پلانٹ ریسرچ سینٹر کے قیام کو سراہا اور کہا کہ ہریالی کے لئے زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، کراچی میں ہریالی کی بحالی، کء پرندوں کی واپسی کا سبب بنے گی.اجلاس میں ہیلتھ افسران سمیت کراچی یونیورسٹی کے ماہرین نباتات سمیت دیگر امور کے ماہرین،فوکل پرسن، امتیاز بھٹو سپریٹنینڈنگ انجنئیرز، مبین شیخ، سلمان میمن، ڈائریکٹرز الہی بخش بنبھن، ظفر اقبال، عظیم حیدر،چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر زرتاش پروین، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم، ارشاد علی سمیت دیگر نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں