لگتا ہے عمران خان کے ذہن پر جادو ٹونے کا زیادہ اثر ہو گیا: شرجیل میمن

ٓتعجب سمجھیں یا حسنِ اتفاق کہ بیرونی ممالک کے لابسٹ عمران خان کے پے رول پر ہیں:صوبائی وزیر

جمعرات 23 مارچ 2023 23:22

لگتا ہے عمران خان کے ذہن پر جادو ٹونے کا زیادہ اثر ہو گیا: شرجیل میمن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2023ء) سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھ کر مفروضوں پر بیانات دینا بند کریں، لگتا ہے ان کے ذہن پر جادو ٹونے کا زیادہ اثر ہو گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے خطاب میں بہکی بہکی باتیں کر رہے تھے، اس سے لگ رہا تھا کہ وہ شدید خوف میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعجب سمجھیں یا حسنِ اتفاق کہ بیرونی ممالک کے لابسٹ عمران خان کے پے رول پر ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ لابسٹ روزانہ کی بنیاد پر عمران خان کے حق میں بیانات جاری کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ہم غیر ملکیوں کے عمران خان کے حق میں بیانات ملکی خودمختاری میں مداخلت سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان سن لیں کہ پاکستان میں حکومت لابنگ فرم اور بیرونی دبائو میں نہیں آئے گی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں