المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام 20 یتیم بچوںنے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی

میں پہلی مرتبہ حفظ کے شعبہ کے مدرسہ میں آیا ہوں کام کے معیار کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہی:حاجی محمد حنیف طیب

ہفتہ 25 مارچ 2023 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2023ء) المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام مائی ہوم المصطفیٰ کے 20 شہزادوں ( یتیم بچوں ) نے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ دستار فضیلت کی تقریب میں سر پرست اعلیٰ المصطفی ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب، امیر جماعت اہل سنت پاکستان کراچی علامہ سید شاہ عبدالحق قادری ،صدر المصطفیٰ ڈاکٹر عبدالرحیم ، الطاف شیخ عبداللطیف نورانی و دیگر نے شرکت کی بچوں اور اساتذہ میں شیلڈ و انعامات تقسیم کئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی دینی طبی علمی ،سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلی مرتبہ حفظ کے شعبہ کے مدرسہ میں آیا ہوں کام کے معیار کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے ملک بھر میں المصطفیٰ نے جو انسانی خدمت کا ایک نیٹ ورک پھیلایا ہوا ہے اٴْس کیلئے ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب ، ڈاکٹر عبدالرحیم اور ان کے جملہ احباب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان شہزادوں کی مخیر حضرات جس طرح دل کھول کر خدمت سر انجام دے رہے ہیں وہ بھی لائق تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب اور ڈاکٹر عبدالرحیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ انسانیت کی خدمت کے مختلف شعبہ جات میں اللہ ہم سے کام لے رہا ہے یہ سب نام مصطفی ? کی برکت ہے جو بچے اسکول میں پڑھتے ہیں وہ معیاری نمبروں سے پاس ہور ہے اس کیلئے ان کے اساتذہ بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں ان بچوں کو تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں