36 واں انٹر اسکول مقابلہ حسن نعت کراچی کے مقامی ہوٹل میں 16 اپریل کو منعقد ہوگا

ہفتہ 25 مارچ 2023 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2023ء) جسٹس عرفان سعادت خان مہمان خصوصی ہونگے۔ کراچی ( ) جسٹس ہیلپ لائن اور پاکستان کریسنیٹ یوتھ آرگنائزیشن کے تحت 36واں سالا نہ انٹر اسکول مقابلہ حسن نعت کراچی کے مقامی ہوٹل میں اپریل کو ہو گا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اسکولوں کے طلبائ و طالبات کے درمیان نعت خوانی کے مقابلے کی روح پرور تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

جسٹس ہیلپ لائن کے سر براہ ندیم شیخ ایڈوکیٹ کی زیر صدرات انتظامات کے جائزے کے لیے انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مسیحی اور ہندو کمیونٹی کی ممتاز شخصیات چیف کمشنر انفارمیشن کمیشن شعیب احمد صدیقی ، مراد سونی ، فیصل ندیم اور دیگر مقابلے میں شریک ہونگی۔

(جاری ہے)

سید ذوالفقار شاہ کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

راشد حسن انصاری میز بانی کے فرائض انجام دیں گے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے سینئر ترین جج جسٹس عرفان سعادت خان کو پروگرام کے دوسرے سیشن میں مہمان خصوصی کے لیے مقرر کیا ہے جبکہ محفل کی صدارت چیف کمشنر FBR ڈاکٹر آفتاب امام کرینگے۔ محفل نعت کے آغاز کے موقع پر کمشنر کراچی اقبال میمن مہمان خصوصی ہو نگی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں