روزہ تزکیہ نفس، صبر وبرداشت غریبوں کے ساتھ بھلائی کا درس دیتا ہے، ثروت اعجازقادری

ہفتہ 25 مارچ 2023 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2023ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ماہ صیام رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے،روزہ تزکیہ نفس اور صبر وبرداشت کا درس دیتا ہے، کارکنان عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے آگے بڑھ کرکام کریں،ظلم کے سیاہ بادل ہٹانے اور روشن مستقبل کیلئے اخوت وبھائی چارگی کو فروغ دینا ہوگا،عوام کو جب بنیادی حقوق نہیں ملیں گے تو عوام سڑکوں پر مجبور ہوکر نکلیں گے،صحت،تعلیم،خوراک سے پریشان مظلوم عوام کی سنوائی تک نہیں ہوتی،سرمایہ دارانہ،وڈیرانہ نظام کا خاتمہ کرکے ہی عوام کو بنیادی حقوق میسر ہوسکتے ہیں،حکمرانوں نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے بلند بانگ دعوئے کرنے والے لوڈشیڈنگ تو دور عوام کو صاف پانی کی فراہمی کو بھی یقینی نہیں بناسکے، رمضان مبارک میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پرائز کنٹرول اور ضلعی انتظامیہ کے بلند بانگ دعوے دھرے رہ گئے،صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے سمیت پھلوں،سبزیوں میں ہوشربائ اضافے کا نوٹس لے،جمہوریت کو غیر مستحکم ہونے نہیں دینگے،حکمران آمرانہ روش بدل کر جمہوری سوچ اپنائیں،عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں،دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کا کردار مثالی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نیاپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سیاست خادم بن کر عوام کی خدمت اور مسائل حل کرنے کا نام ہے،سیاستدان عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں،انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام اکائیوں کو متحد ومنظم ہونا ہوگا،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے یہود ونصاریٰ اسلام کے قلعے کو کمزور کرنے کے درپے ہیں محب وطن عوام یہود ونصاری کی ہر سازش کو اپنے شعور سے ناکام بنادینگے،انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حالت جنگ میں ہے ملک کا ایک ایک فرد فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں