سحری کے وقت شہری سے لوٹ مار کرنے والے 2 ملزمان مبینہ مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار

ہفتہ 25 مارچ 2023 22:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2023ء) زمان ٹائون پولیس نے سحری کے وقت شہری سے لوٹ مار کرنے والے 2 ملزمان کومبینہ مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کورنگی ساجد امیرسدوزئی 3 ملسح ملزمان کورنگی پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ کے قریب شہری سے لوٹ مار کی واردات کررہے تھے اس ہی دوران پولیس موقع پر پہنچ گی پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان دو طرفہ فارنگ کے نتیجے میں دو ڈکیت ارحم اور علی حیدر زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہوگیا۔ گرفتار ڈکیتوں کے قبضے سے اسلحہ، 5 چھینے ہوئے موبال فون اور نقدی رقم برآمد کرلی گی ہے۔ گرفتار زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں