ضلعی انتظامیہ نے منافع خوری، ذخیرہ اندوزی کرنے والے 205 گراں فروشوں کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 25 مارچ 2023 22:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2023ء) ماہ رمضان کے تیسرے روز شہر بھر میں ضلعی انتظامیہ نے منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے 205 گراں فروشوں کو گرفتار کرکے دکانیں سیل کردی۔ ہفتہ کے کمشنر کراچی دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آٹا، وال ، بیکری آئٹم، پولٹری، گروسری، تیرہ میٹ ، سبزی، پھل، دودھ سمیت دیگر اشیاء خردونوش مہنگے داموں فروخت کرتے والے گراں فروشوں پر مجموعی طور پر15 لاکھ 3 ہزار سے زائد کے جرمانہ عائد کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رات گئے ڈپٹی کمشنر شرقی تبریز صادق مری نے مین سبزی منڈی سپر ہائی وے کے دوراے کے دوران سبزی اور فروٹ کے نیلامی کی طریقہ کار سمیت اشیاء کی سرکاری قیمتوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع سائوتھ سعید لغاری نے اسسٹنٹ کمشنر صدر عبدالحنان بھٹو کے ہمراہ مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ تمام اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر فروخت ہو ۔لوگوں نے ڈپٹی کمنشر سائوتھ اقدام کو سراہا تے ہوئے صوبائی حکومت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں