گورنرسندھ کا صوبائی وزیر بلدیات کے ہمراہ شہر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کادورہ

ہفتہ 25 مارچ 2023 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2023ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے ہمراہ شہر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کادورہ کیا ، صوبائی بلدیات ناصر حسین شاہ نے شہر کے دورہ کے دوران گاڑی ڈرائیو کی، گورنر سندھ کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹرسید سیف الرحمان بھی موجود تھے۔جاری اعلامیہ کےمطابق گورنر سندھ نے شہر کے دورے میں جہانگیر روڈ اور جوہر چورنگی فلائی اور کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے نو تعمیر شدہ فلائی اوور کی تعمیر سے ٹریفک کی روانی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا ۔ وزیر بلدیات نے گورنر سندھ کو جوہر فلائی اور اور اس سے متصل نالے کی تعمیر کے منصوبے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ان منصوبوں کی تعمیر سے عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم ہوں گی جبکہ جوہر چورنگی سے متصل انڈر پاس کی تعمیر سے ٹریفک کی روانی میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی جلداز جلد تکمیل ضروری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں