خدمت انسانیت ایک عظیم عبادت ہے اور کراچی والے خدمت کے جذبوں سے سرشار ہیں،ڈاکٹرفاروق ستار

جمعرات 30 مارچ 2023 19:20

خدمت انسانیت ایک عظیم عبادت ہے اور کراچی والے خدمت کے جذبوں سے سرشار ہیں،ڈاکٹرفاروق ستار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے نمائش چورنگی پر قائم ڈسٹرکٹ ایسٹ کے عارضی مرکزی شکایتی سیل اور جے ڈی سی کے سحری و افطار دسترخوان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ایسٹ شکیل احمد رکن رابطہ کمیٹی ارشاد ظفیر کامران فاروق ایم پی ایز رکن سی او سی جمال احمد اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ذمہ داران و کارکنان موجود تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کی جانب شکایتی سیل کے انعقاد پر ایڈمنسٹریٹر شکیل احمد کو سراہا انکا کہنا تھا کہ ہمارے پاس وسائل نہ ہونے کے باوجود بھی ہم عوام کی خدمت کررہے ہیں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے عوام اپنی شکایات اب بآسانی درج کرواسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فاروق ستار نے جے ڈی سی کے دسترخوان کا دورہ کرتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے مہنگائی کے اس دور میں کی جانے والی خدمات کو سراہا۔

شہر کراچی بڑے دل والوں کا شہر ہے کراچی کے شہری اگر سحری و افطار کے وقت سفر میں ہوں تو انہیں سحری و افطار کرنے کی فکر نہیں ہوتی کراچی والے اپنے بھائیوں کے لئے مختلف علاقوں میں دسترخوان لگاتے ہیں جو کہ انسانی خدمت کی اعلی مثال ہے ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ خدمت انسانیت ایک عظیم عبادت ہے اور کراچی والے اس جذبے سے سرشار ہیں اللہ پاک ہمارے وسائل اور اسباب میں اتنی برکت دے کہ ہم مہنگائی اور بے روزگاری کے اس سخت ترین دور میں تمام مستحقین کو بھی آسانی سے سحری اور افطار کا موقع دیں۔۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں